خبریں

پاکستان سے واپس لوٹنے والے 80 سکھ زائرین کورونا پازیٹو

عقیدتمندوں کے آج واپس لوٹنے پر واگھہ سرحد پر محکمہ صحت کے ذریعہ کی گئی جانچ میں 80 زائرین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بقیہ مسافروں کی جانچ ابھی جاری ہے۔

کورونا وائرس / تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس / تصویر آئی اے این ایس 

امرتسر: خالصہ فاؤنڈیشن ڈے (بیساکھی) کے موقع پر پاکستان جانے والے سکھ عقیدتمندوں کا جتھہ آج وطن واپس لوٹ آیا جس میں متعدد عقیدت مند کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے ہیں۔ خالصہ ساجنا ڈے منانے کے لئے 12 اپریل کو تقریباً 800 عقیدتمند پاکستان گئے تھے جن میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے 437 زائرین شامل تھے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ عقیدتمندوں کے آج واپس لوٹنے پر واگھہ سرحد پر محکمہ صحت کے ذریعہ کی گئی جانچ میں 80 زائرین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بقیہ مسافروں کی جانچ ابھی جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے۔ 80 سکھ زائرین کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر سے دیگر سکھ زائرین میں خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined