کئی بار خلیجی ممالک میں ملازمت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ معاملات پنجاب کی خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی کی شکار اور مسقط میں پھنسی کچھ خواتین کو وزارت خارجہ کی کوششوں کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کی 8 خواتین کی واپسی ہو چکی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ کامیابی عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن وکرم جیت سنگھ ساہنی کی کوششوں سے ممکن ہو پائی ہے۔
Published: undefined
موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وکرم جیت سنگھ مشرق وسطیٰ میں پھنسی پنجابی خواتین کی وطن واپسی کے لیے سرگرم طریقے سے کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ دو ہفتوں میں ہی 15 خواتین کو گھر واپس آنے میں مدد کی ہے۔ مزید 18 خواتین کو مسقط سے واپس لانے کی کوششیں ہنوز جاری ہیں۔ ان خواتین نے رکن پارلیمنٹ وکرم جیت سنگھ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد گھر واپسی کے لیے راستہ ہموار کرائیں۔
Published: undefined
وکرم جیت سنگھ نے باہر پھنسی پنجاب کی خواتین کو واپس لانے کی مہم کو ’ہوپ‘ (امید) نام دیا ہے۔ اس کا مقصد باہر ممالک میں پھنسی پنجابی خواتین کو جلد از جلد ملک واپس لانا ہے۔ اس مشن کے تحت پچھلے دو ہفتوں میں 7 لڑکیوں کو بہ حفاظت ملک لایا گیا تھا، اور آج 8 لڑکیاں ہندوستان واپس آئی ہیں۔ اس تعلق سے وکرم جیت سنگھ نے بتایا کہ ان خواتین کو بے ایمان ایجنٹوں اور فرضی صلاح کاروں کے ذریعہ بہکایا گیا تھا اور ان سے عمان میں ملازمت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز