تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں منگل کے روز ایک بس حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں سوار 52 لوگوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ خبروں کے مطابق اس حادثہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن کی بس کونڈاگٹو پہاڑ پر واقع ہنومان مندر سے لوٹ رہی تھی کہ کونڈاگٹو گھاٹ روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑک پر ڈھلان تھی اور اس دوران بس کا بریک فیل ہو گیا۔ نتیجہ کار بس کھائی میں جا گری۔ اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں 20 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
جگتیال کی پولس سپرنٹنڈنٹ سندھو شرما نے اس حادثے میں 45 لوگوں کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ابھی تک 45 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخمیوں کو نزدیک کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچاؤ کام تیزی سے جاری ہے۔‘‘
Published: undefined
راحت اور بچاؤ کام کا جائزہ لینے پہنچے جگتیال کے ضلع مجسٹریٹ شرت نے بتایا کہ ’’حادثے میں کم از کم 45 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں، انھیں کئی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے اس حادثہ میں مرنے والے لوگوں کے تئیں افسوس ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی مہلوکین کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے بھی تلنگانہ میں ہوئے اس افسوسناک حادثہ پر اظہارِ غم کیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میری خراجِ تحسین ان لوگوں کے ساتھ ہے جو اس حادثہ میں اپنے عزیزوں سے بچھڑ گئے۔ اللہ انھیں صبر کرنے کی طاقت عطا کرے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined