کویت میں بدھ کے روز ایک عمارت میں لگی آگ سے جن 49 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے، ان میں 45 ہندوستانی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تصدیق ہو چکی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک 3 مزدوروں کا تعلق فلپائن سے ہے، جبکہ ایک کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ کویت کے افسران نے بتایا کہ 45 ہندوستانیوں کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق مہلوک ہندوستانیوں کی لاشیں ملک واپس لانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ تیار ہے۔ یعنی کچھ گھنٹوں میں ہی سبھی جسد خاکی کویت سے ہندوستان کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کویت کے جنوبی شہر منگاف میں سات منزلہ عمارت میں بدھ کی صبح آگ لگی تھی۔ اس عمارت میں 196 مہاجر مزدور رہتے تھے، جن میں بیشتر ہندوستانی تھے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی وزیر مملکت برائے خارجہ کیرتی وردھن سنگھ کویت کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔ وہ اب بھی کویت میں ہیں اور آگ میں زخمی ہوئے ہندوستانیوں کی عیادت کی ہے۔ ساتھ ہی وہ ہندوستانیوں کی لاشیں ہندوستان روانہ کرنے کی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔ وہ حالات پر گہری نگاہ بنائے ہوئے ہیں اور کویت کے افسران سے بھی ان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
کویت پہنچنے کے بعد کیرتی وردھن سنگھ نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ سے ملاقات کی۔ کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ الیحییٰ نے طبی امداد، لاشوں کو جلد از جلد ہندوستان بھیجنے اور حادثہ کی جانچ سمیت ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفارت خانہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ یحییٰ نے اس دردناک حادثہ پر اپنی ہمدردی بھی ظاہر کی۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ فہد الیوسف الصباح نے کہا کہ افسران نے 48 لاشوں کی شناخت کر لی ہے، جن میں سے 45 ہندوستانی اور تین شہری فلپائن کے ہیں۔ ایک لاش کی شناخت کرنا باقی ہے، جس کے لیے کوششیں لگاتار جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined