انقرہ: شہر کاری اور کاشت کے لئے زمین کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ہندوستان سمیت دنیا کے 169 ممالک میں زمین کا معیار خراب ہو رہا ہے اور اس کے ریگستان میں تبدیل ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینتونیو گوتیرس نے ریگستان کے خلاف جنگ کے عالمی دن پر یہاں منعقدہ اہم پروگرام سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے معیار کی حفاظت اور اس کے بہتر استعمال سے مجبوری میں ہونے والی نقل مکانی رکے گی، بہتر غذاکی حفاظت کو یقینی ہو سکے گی اور اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ یہ ماحولیاتی ایمرجنسی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک سے ریگستان میں تبدیل ہونے والی زمین کو روکنے اور مل کر کام کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو ہر سال 8 فیصد نقصان ہورہا ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ریگستان پر کنٹرول کے لئے کئے گئے سمجھوتے میں شامل 197 اراکین ممالک میں 169 ممالک ریگستان بننے کے خطرہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ 25 سال قبل 17 جون کو ہونے والا یہ معاہدہ وجود میں آیا تھا۔ آج کے پروگرام میں 10 ممالک کے وزراء نے شرکت کی۔ اس معاہدے پر رکن ممالک کی 14 ویں میٹنگ اس سال ستمبر میں ہوگی جہاں ہندوستان اس کی صدارت کرے گا۔
Published: undefined
ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنے پیغام میں اجتماعی کوششوں کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب سمندر اور زمین پر دستیاب پانی کی حفاظت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ریگستان کے خلاف ہم صرف اس وقت لڑسکیں گے جب ہم مل کر کام کریں گے۔ ہماری اگلی نسل کی زندگی میں ہریالی یقینی بنانے کے لئے یہ ضروری ہے۔ مسٹر گوتیرس اور مسٹر اردگان پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے ۔
Published: undefined
يوین سی سی ڈی کے ایگزیکٹو سکریٹری جنرل ابراہم تھیآو نے بتایا کہ 2050 تک دنیا کی آبادی کا پیٹ بھرنے کے لئے خوراک کی پیداوار ڈیڑھ گنا کرنا ہوگا اور دیگر کام کے لئے بھی زمین کی ضرورت ہوگی۔ لہذا مٹی کی پیداوری صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ اس کے لئے کاشت کاری والی زمین کو بنجر بننے سے روکنا اور بنجر بن چکی زمین کی پیداواری صلاحیت والا بنانا ضروری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ ہیکٹر زمین کی پیداواری صلاحیت 2030 تک واپس لانے سے چھوٹے کسانوں کو 40 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی ہوگی اور 20 کروڑ لوگوں کا پیٹ بھر سکے گا۔ ترکی کے زراعت اور ماحولیات کے وزیر ڈاکٹر باقرپاكدےمرلي نے ریگستان کو چھپا ہوا خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ ریگستانی ممالک کے حدود سے پرے ہے۔ انہوں نے اس سے لڑنے میں ترکی کا تجربہ دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کرنے کی پیشکش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined