بھلائی (چھتیس گڑھ): اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج دوپہر کو گیس پائپ لائن میں رساؤ کے بعد ہوئے دھماکے سے اب تک 12 ملازمین کی موت ہوچکی ہے جبکہ 10 افراد سنگین طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔
پلانٹ کے ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کوک اوون میں گیس فراہم کرنے والی گیس پائپ لائن سے گیس رسنے لگی جب تک متعلقہ افسران تک یہ خبر پہنچتی وہاں پر دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی۔ دھماکہ اور آگ کی زد میں آکر 12 ملازمین کی موت ہوگئی جبکہ 10 دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔
سنگین طور سے زخمی سبھی ملازموں کو پلانٹ کے سیکٹر 9 میں واقع مین اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ آگ میں جھلسے کئی ملازمین کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔ فی الحال پلانٹ انتظامیہ اور پولس دونوں نے ابھی تک موت کی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔
Published: undefined
پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولس کے اعلی افسران جائے واقعہ پر موجود ہیں۔ گیس کے رساؤ اور اس میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پائے جانے کی اطلاع ہے۔ آگ کو بجھانے کے لئے کیمیائی مادوں اور دمکل گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
پلانٹ کے ملازمیں اور یونین لیڈر نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ وہاں پر زیادہ ملازمین کام کررہے تھے اور کچھ اور ملازمین اندر تھے، اس وجہ سے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حادثے کے تعلق سے پلانٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے گھروالے بھی کافی مشتعل ہیں۔
پلانٹ کے باہر اور اسپتال کے باہر لوگوں کی زبردست بھیڑ اکھٹی ہے۔ بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئےسی آر ایف کے علاوہ بڑی تعداد میں پولس کو تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز