خبریں

ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی موت، خودکشی، کالا جادو یا قتل؟

دہلی کے براڑی علاقہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاش  ایک گھر سے ملی ہیں، پولس اس کی  جانچ کر رہی ہے ، ابتدائی نظر میں پولس کو محسوس ہو رہا ہے کہ یہ خاندان کسی جادو وادو کے چکر میں تھا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

اتوار کی صبح دہلی کے براڑی علاقہ سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی موت کی خبر ملنے کے بعد پورے علاقہ میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ پولس نے اس معاملہ کو جانچ کے لئے کرائم برانچ کو سونپ دیا ہے ۔ کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کما نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی جانچ شروع کر دی اور انہوں نے بیان دیا ہے کہ ہاتھ سے لکھے جو کاغذات گھر سے ملے ہیں وہ اشارہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کی موت کی وجہ کوئی کالو جادو ہو سکتا ہے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ونیت کمار نے اس معاملہ کے تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ گھر کی تلاشی میں ہاتھ سے لکھے کچھ کاغذ ملے ہیں اور ان سے ایسا محسوس ہو تا ہے کہ گھر والے کسی طرح کے کالے جادو کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاندان کے افراد کے منہ اور آنکھیں اسی طرح بندھی ہوئی تھیں جیسا گھر سے ملے نوٹس میں لکھا ہوا تھا۔ پولس سے ملی اطلاع کے مطابق گھر سے ملے ایک رجسٹر میں سے کچھ صفحات میں اسی طرح کی باتیں لکھی ہوئی تھیں ۔ پولس اس اینگل کی بھی جانچ کر رہی ہے لیکن قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح دہلی کے براڑی علاقہ کے ایک گھر میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برامد ہوئیں ۔ ان 11 میں سے 10 کی لاشیں لٹکی ہوئی ملیں جبکہ ایک بزرگ خاتون کی لاش ایک کمرے میں پڑی ہوئی ملی ۔ پھانسی کی شکل میں لٹکی ہوئی لاشوں کے منہ، آنکھیں اور ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔دوسری جانب بزرگ خاتون کی گردن پر انگلیوں کے نشان ملے ہیں ۔

Published: undefined

سوشل میڈیا 

مرنے والوں میں 77 سالہ نرائن دیوی ، ان کے دو بیٹے بھونیش(50 )اور للت( 45)، دو بہو سویتا ( 48)اور ٹینا( 42) ، ان کی بیٹی پرتیبھا ( 57) ، ان کی نواسی پرینکا ( 33) ، ان کے پوتے پوتیاں نیتو ( 25)، مونو( 23)، دھرو (15 )اور شیوم(15 ) شامل ہیں ، اس مکان میں ایک کتا بھی رہتا تھا جو تیسری منزل پر بندھا ملا ۔ پولس کی پریس لیلیز کے مطابق گھر میں چھینا جھپٹی کا کوئی نشان نہیں ملا ہے ، گھر میں رکھے ہوئے گہنے اور نقد رقم سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے اور گھر سے کوئی بھی قیمتی سامان غائب ہوا نظر نہیں آتا۔ پولس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined