جموں: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دو روزہ دورہ جموں وکشمیر کے لئے جمعہ کی صبح جموں پہنچے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح وزیر داخلہ امیت شاہ جموں میں شاما پرساد مکھرجی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سانبہ میں سینٹرل فارینسک سائنس لیبارٹری کا سنگ بنیار رکھیں گے اور بعد ازاں جموں شہر میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی سہ پہر کو وزیر داخلہ سری نگر روانہ ہونگے اور راج بھون سری نگر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔بعدا زاں وزیر داخلہ مرکزی وزارت کلچر کی جانب سے منعقد کئے جا رہے وتاستا فیسٹول میں بھی شرکت کریں گے۔
Published: undefined
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتے کے روز سری نگر میں ’والدان ستمب ‘ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ بھاجپا ذائع کے مطابق امیت شاہ پوترا گھپا کے درشن پر بھی جاسکتے ہیں وہاں پر ان کا خصوصی پوجا پاٹ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سری نگر میں قیام کے دوران وزیر داخلہ کا مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی پروگرام ہے جبکہ سری نگر میں امیت شاہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined