قومی خبریں

اعظم خان کی سیکورٹی 13 جولائی کو ہٹائی گئی اور 14 جولائی کو دوبارہ بحال، سماجوادی پارٹی کو سازش کا اندیشہ

اعظم خان کی سیکورٹی بحال ہونے کی تصدیق سماجوادی پارٹی لیڈران کے ذریعہ ضرور کر دی گئی ہے، لیکن اس معاملے میں رامپور پولیس کا کوئی بھی افسر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

اعظم خان کی سرکاری سیکورٹی 13 جولائی یعنی گزشتہ کل ہٹا دی گئی تھی، لیکن 14 جولائی، یعنی ایک دن بعد ہی سیکورٹی کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ اعظم خان کی سیکورٹی بحالی کو لے کر رامپور کے سماجوادی پارٹی ضلع صدر اور اعظم خان کے قریبی لیڈروں نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔ پریس نوٹ میں اسے ایک بڑی سازش بتایا گیا ہے اور پوری ریاست میں پارٹی کے کارکنان سے اعظم خان اور عبداللہ اعظم کی سیکورٹی خود یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ کسی خفیہ اطلاع پر ہوا ہے اور اعظم خان کے ساتھ ساتھ ان کے کنبہ کو بھی بڑا خطرہ ہے۔

Published: undefined

اعظم خان کی سیکورٹی بحال ہونے کی تصدیق سماجوادی پارٹی لیڈران کے ذریعہ ضرور کر دی گئی ہے، لیکن اس معاملے میں رامپور پولیس بیک فٹ پر دکھائی دے رہی ہے۔ کوئی بھی افسر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے سیاسی دبدبہ کا ہی اثر ہے جو ان کی سیکورٹی ہٹائے جانے کے ایک دن بعد ہی دوبارہ بحال کر دی گئی۔

Published: undefined

اعظم خان کی پولیس سیکورتی ہٹائے جانے اور پھر پولیس سیکورٹی واپس دینے کے سوال پر رامپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گھنشیام لودھی نے کہا کہ اعظم خان کی سیکورتی کسی وجہ سے پولیس نے ہٹائی تھی، لیکن بی جے پی حکومت ہر شخص کی سیکورٹی یقینی بناتی ہے اس لیے اعظم خان کو دوبارہ سیکورٹی فراہم کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی ترجیح ہوتی ہے کہ ہندوستان کے ہر شہری کی حفاظت ہو۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ یہاں رامپور میں تو اعظم خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کسی سے دشمنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined