اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین عہدہ پر ظفر فاروقی کا لگاتار تیسری مرتبہ انتخاب ہو گیا ہے۔ انھوں نے اپنے قریبی حریف سماجوادی پارٹی حمایت یافتہ عمران معبود خان کو ایک ووٹ سے شکست دی۔ ظفر فاروقی کو 6 ووٹ جب کہ ایڈووکیٹ عمران معبود کو 5 ووٹ ملے۔ الیکشن میں وقف بورڈ کے سبھی 11 اراکین نے ووٹ ڈالے۔
Published: undefined
اتر پردیش سنی وقف بورڈ میں نئے چیئرمین کا انتخابی عمل منگل کے روز مکمل ہوا، جس میں ظفر فاروقی نزدیکی مقابلے میں کامیاب ہوئے۔ الیکشن میں 8 منتخب اور 3 نامزد یعنی کل 11 اراکین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سبھی اراکین کی میٹنگ باپو بھون سکریٹری میں بوقت شام بلائی گئی تھی۔ دراصل 11 رکنی وقف بورڈ میں 8 اراکین الیکشن کے ذریعہ چنے جاتے ہیں، جب کہ تین اراکین حکومت نامزد کرتی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ جمعہ کو 8 اراکین بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اور ہفتہ کے روز حکومت نے تین اراکین کو نامزد کر دیا تھا۔ سبھی 11 اراکین کو 9 مارچ بروز منگل کو باپو بھون سکریٹری کی دوسری منزل واقع جلسہ گاہ میں شام 4 بجے میٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا۔ یہی 11 اراکین نے آپس میں سے چیئرمین کا انتخاب کیا۔ سنی وقف بورڈ کے اراکین میں دو اراکین پارلیمنٹ، دو اراکین اسمبلی، دو بار کونسل رکن، دو متولی، ایک سماجی کارکن، ایک اسلامی اسکالر اور ایک جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر شامل ہیں۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی اراکین نے ہاتھ اٹھا کر ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ظفر احمد فاروقی کے حق میں ابرار احمد، عدنان فرخ شاہ، ظفر احمد فاروقی، مولانا نعیم الرحمن صدیقی، صبیحہ احمد اور ڈاکٹر تبسم خاں شامل ہیں، جب کہ عمران معبود خاں کے حق میں کنور دانش علی، ڈاکٹر ایس ٹی حسن، نفیس احمد، عمران معبود خاں اور عبدالرزاق خاں نے ووٹ دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined