نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا میں اتر پردیش کی ایک سیٹ کے لئے آئندہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کے قومی ترجمان سید ظفراسلام کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ ظفر اسلام اکثر ٹی وی چینلوں کی بحثوں میں شامل ہوتے ہیں اور قابل اعتراض پالیسیوں پر بھی بی جے پی کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی کے جنرل سیکرٹری ارون سنگھ نےگزشتہ رات یہ اعلان کیا۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ امرسنگھ کے انتقال کی وجہ سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی سیٹ خالی ہوئی ہے۔
بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے اتر پردیش میں ہونے والے آئندہ راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات 2020 کے لئے ظفر اسلام کے نام کو منظوری دی ہے۔ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ظفر اسلام نے جیوتیرادتیہ سندھیا کو بی جے پی میں لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب انہیں اس کا انعام دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ضمنی انتخابات میں ظفر اسلام کا منتخب ہونے طے مانا جا رہا ہے کیونکہ صوبہ میں بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہے۔ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ شاید کوئی دوسری پارٹی کسی امیدار کا اعلان ہی نہ کرے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے اور انتخابات کے باضابطہ اعلان کے بعد وہ یوپی سے بی جے پی کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined