حیدرآباد: وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی وائی ایس آرکانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب ہوگئے۔تاڑے پلی میں واقع وائی ایس آرکانگریس کے کیمپ آفس میں منعقدہ مقننہ پارٹی کے اجلاس میں جگن کو لیڈر منتخب کر لیا گیا۔
Published: undefined
وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی بوتسا ستیہ نارائنا نے جگن کو وائی ایس آرکانگریس مقننہ پارٹی لیڈر منتخب کرنے کی قرارداد پیش کی۔ارکان اسمبلی دھرمناپرساد راو اور کولوسو پارتھاسارتھی نے بعد ازاں یہ تجویز پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا۔
Published: undefined
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جگن نے کہاکہ عوام کے بھروسہ کے نتیجہ میں ان کو اقتدار ملا ہے۔اے پی میں 50فیصد رائے دہی ایک اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ناانصافی کی سزا خدا دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وائی ایس آرکانگریس کے 23ارکان اسمبلی کو تلگودیشم میں شامل کیاگیا تھالیکن اب صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ تلگودیشم پارٹی صر ف 23ارکان اسمبلی تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
Published: undefined
23مئی کو خدا نے چندرابابو کو سزاد ی ہے۔ 2024 میں وائی ایس آرکانگریس کو مزید اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر حکمرانی اورترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اے پی کی حکمرانی دیگر ریاستوں کے لئے مثالی ہوگی۔اسی دوران جگن کی حلف برداری تقریب کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
Published: undefined
وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی اے پی کے تیسرے کم عمر وزیراعلی بننے جارہے ہیں۔ ان کی عمر 46 برس ہے۔ چندرا بابو نائیڈو متحدہ آندھراپردیش کے جب وزیراعلی تھے تو اُس وقت ان کی عمر 45 برس تھی۔
تاہم متحدہ ریاست کے سب سے کم وزیراعلی دامودر سنجیویا تھے۔ وہ 36 سال کی عمر میں ریاست کے وزیراعلی منتخب ہوئے تھے۔ جگن موہن ریڈی کے والد آنجہانی راج شیکھر ریڈی جب متحدہ اے پی کے وزیراعلی بنے تھے تو اس وقت ان کی عمر 54 برس تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined