آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریاست کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا اور کسانوں کوفصلوں کے نقصانات کا بھی معاوضہ نہیں دیا۔ وہ کرنول ضلع کے کوڈومورو میں انصاف یاترا میں خطاب کر رہی تھیں۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے کسانوں کو مدد کرنے کا وعدہ جگن موہن ریڈی نے کیاتھا مگر ان کے فصلوں کے نقصانات پر جگن موہن ریڈی حکومت نے معاوضہ نہیں دیا۔ وائی شرمیلا نے مزید کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈُی نے ریاست کی عوام کے بارے میں نہیں سوچا۔
Published: undefined
آندھراپردیش کانگریس کی ریاستی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ ان کے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جانب سے شروع کردہ پروجیکٹ کو جگن موہن ریڈی نے پورا نہیں کیا۔ اگر یہ مکمل ہوجاتا ہے تو دو لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوتی اور کرنول کے 6 لاکھ افرادکو پینے کا پانی مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ کرنول میں جوڈیشری کیپٹل قائم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر روزگار کی فراہمی کے معاملہ میں نوجوانوں سے دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز