قومی خبریں

انڈیا گروپ کی نوجوان تنظیموں نے پیپر لیک دھاندلی کی سخت مذمت کی

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بارہا حکومت سے اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے لیکن مودی حکومت اس مسئلہ پر خاموش ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا گروپ کی نوجوانوں کی تنظیم بھارتیہ یوتھ فرنٹ نے کہا کہ میڈیکل کے داخلے کے امتحان نیٹ ۔یو جی میں بڑی دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ ہوا ہے لہٰذا اس کی جامع تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں تنظیم کے رہنماؤں نے پیپر لیک دھاندلی کے لیے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور طلبہ کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

انڈیا گروپ کے جو لیڈر اس دوران موجود تھے ان میں یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی، سماج وادی یواجن سبھا کے صدر فہد عالم، سی وائی ایس ایس کے قومی انچارج انوراگ، یووا شیوسینا کے صدر ورون، آر جے ڈی یووا کے صدر عین احمد، ایم وائی ایل کے صدر آصف انصاری، جن ادھیکار پارٹی کے یوتھ صدر منیش یادو، سی پی آئی (ایم) یوتھ صدر ہمنگ راج، اے آئی وائی ایف یوتھ صدر ششی کمار، ڈی وائی ایف یوتھ صدر انیربان بھٹاچاریہ اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔

Published: undefined

سری نواس نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی نیٹ ۔ یو جی امتحان میں دھاندلی اور پیپر لیک ہونے کے معاملے سے بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم  مودی کے پاس من کی بات کے لیے وقت ہے لیکن ان کے پاس نوجوانوں کے لیے اتنا بھی وقت نہیں ہے کہ اس معاملے پر ایوان میں کھل کر بات کریں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بارہا حکومت سے اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے لیکن مودی حکومت اس مسئلہ پر خاموش ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined