نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو بے روزگاری کے مسئلہ پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے کیونکہ اس نے سال بہ سال ان سے نوکریاں چھین لی ہیں۔
Published: undefined
کھڑگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’مودی حکومت نے ملک کے نوجوانوں میں بے روزگاری کو آزادی کے بعد سے بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔ کوئی نوجوان ایسا نہیں ہے جسے بی جے پی نے دھوکہ نہ دیا ہو۔ تمام اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سالانہ دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنا تو دور کی بات، مودی حکومت نے نوجوانوں سے سال بہ سال نوکریاں چھین لی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ صرف پچھلے تین سالوں میں 31 لاکھ لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے 26 لاکھ خواتین ہیں۔ کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 32.06 کروڑ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں اور بہتر روزگار میں خواتین کی شرکت کم ہو کر صرف 10 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ 2021-22 میں 25 سال سے کم عمر کے ڈگری یافتگان میں سے 42.3 فیصد بے روزگار تھے۔
Published: undefined
کھڑگے نے کہا، ’’گزشتہ ایک سال میں کنٹریکٹ کارکنوں کی ملازمتوں میں 17.5 فیصد کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے ایک ایک پیسہ بچا کر تعلیم حاصل کی لیکن بھرتی کا موقع نہیں ملا۔ ٹوٹی ہوئی امیدیں، ٹوٹے ہوئے خواب، تباہ حال مستقبل، روزگار کی تلاش میں بھٹکتے بے یارومددگار نوجوان، کیسے گزارا کریں۔ ہمارے نوجوان مودی سرکار کی غلط حکمرانی میں جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کانگریس بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے مسئلہ پر حکومت سے سوال کرتی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز