ہندوستان کی کئی ریاستوں میں 2023 کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس نے اپنی بوتھ وِنگ کو سرگرم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ پارٹی ’یوتھ جوڑو، بوتھ جوڑو‘ جیسے پروگراموں سے بوتھ سطح پر عوام سے جڑنے اور بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو سرگرم انداز میں لوگوں تک لے جانے کی کوشش کرے گی۔
Published: undefined
اسی سوچ کے تحت کانگریس کی یوتھ وِنگ یعنی یوتھ کانگریس کی تین روزہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں ’یوتھ جوڑو، بوتھ جوڑو‘، ’یوتھ کنیکٹ پروگرام‘، ’ایک بوتھ، پانچ یوتھ‘ جیسے اہم پروگراموں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر ایک انتخابی مینجمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔
Published: undefined
تین روزہ میٹنگ کے دوران ملک کی خستہ حال معیشت، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری، نفرت و تشدد سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی اسٹریٹجی پر بھی بات ہوئی۔ میٹنگ میں کئی قرارداد پاس کیے گئے جن میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے پیغام کو ملک کے گوشے گوشے تک پہنچانے کا مشن سب سے اہم تھا۔ اس قرارداد کو سبھی اراکین نے اتفاق رائے سے پاس کر دیا۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’غور و خوض کے بعد یوتھ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو عوام تک لے جانے عزم کیا ہے اور ساتھ ہی ہم ملک کے آخری بوتھ تک نوجوانوں سے جڑیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور مرکزی ھکومت راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت سے ڈر گئی ہے اور اس لیے مرکزی وزیر صحت کووڈ پروٹوکول کے بہانے خط لکھ رہے ہیں، لیکن یہ یاترا نہیں رکے گی۔ ملک کے لوگوں نے نفرت کے خلاف متحد ہو کر محبت کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی انچارج اور اے آئی سی سی کے جوائنٹ سکریٹری کرشنا الاورو نے اس موقع پر کہا کہ تنوع میں اتحاد ہندوستان کی شناخت ہے۔ اسی شناخت کو بنائے رکھنے کے لیے راہل گاندھی جی نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے۔ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یوتھ کانگریس نے مختلف ذرائع سے اس یاترا کے پیغام کو پورے ملک میں پھیلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined