نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے ہفتہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے وقت حکومت نے ملکی معیشت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے۔ ایک طرف ملک کی معیشت چوپٹ ہو رہی ہے، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
Published: undefined
سرینواس بی وی نے مزید کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حزب اختلاف میں تھی، تو وہ پٹرول اور ڈیزل کی شرح میں معمولی اضافہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا کرتی تھی، لیکن آج جب چوطرفہ مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے، تو بی جے پی خاموش بیٹھی ہے۔ یوتھ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ آج ان کی تنظیم حکومت کو نیند سے جگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کے متعدد علاقوں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90 روپے فی لیٹر کے پار ہوچکا ہے اور قیمتیں ہر آئے دن بڑھتی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز