قومی خبریں

مودی حکومت کے ’این ایم پی‘ منصوبہ کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

یوتھ کانگریس صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ این ایم پی اسکیم کے تحت حکومت نے تمام سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، بجلی، گیس، پٹرول، بارودی سرنگیں، اسٹیڈیم، گودام فروخت کر دیئے ہیں۔

یوتھ کنگریس کے کارکنان نجی شعبے کو عوامی اثاثوں میں شراکت دار بنانے کے مودی حکومت کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔تصویر قومی آواز، ویپن
یوتھ کنگریس کے کارکنان نجی شعبے کو عوامی اثاثوں میں شراکت دار بنانے کے مودی حکومت کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔تصویر قومی آواز، ویپن 

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے نجی شعبے کو عوامی اثاثوں میں شراکت دار بنانے کے مودی حکومت کے منصوبے کے خلاف جمعرات کو یہاں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی اثاثوں کو اپنے دوستوں کے حوالے کر رہی ہے۔ یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی حکومت کی دوستی کی اسکیم ہے اور حکومت تمام سرکاری املاک اپنے دوستوں کو فروخت کر رہی ہے اور اس سے ملک کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔

Published: undefined

سرینواس بی وی نے بتایا کہ اس (نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن-این ایم پی) اسکیم کے تحت حکومت نے تمام سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، بجلی، گیس، پٹرول، بارودی سرنگیں، اسٹیڈیم، گودام فروخت کر دیئے ہیں۔ مودی حکومت یہ کام اپنے دو تین صنعت کار دوستوں کی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے کر رہی ہے اور ملک نے پچھلے 70 سالوں میں جو کچھ بنایا ہے وہ انہیں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اہل وطن کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے مودی حکومت صرف اپنے اور اپنے دوستوں کا بھلا کر رہی ہے۔

Published: undefined

سرینواس نے کہا کہ مودی حکومت ملک کو نجکاری کرکے ملک کے ساتھ دغا کر رہی ہے۔ چند صنعت کار دوستوں کو چھوڑ کر مودی حکومت نے سب کی امیدوں اور خواہشات کو دھوکہ دیا ہے۔ اچھے دنوں کا خواب دکھا کر ملک کو بربادی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ حکومت قلیل مدتی فوائد کے لیے طویل مدتی فوائد کو ضائع کر رہی ہے اور یہ پالیسی ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

Published: undefined

اس موقع پر یوتھ کانگریس لیڈر راہل راؤ نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کہتے تھے کہ 70 سالوں میں ملک میں کچھ نہیں ہوا۔ لیکن اس ملک نے 70 سالوں میں جو پونجی بنائی تھی اسے حکومت نے بیچ دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined