قومی خبریں

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، کئی پارٹی کارکنان گرفتار

احتجاجی مظاہرہ سے قبل ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاستی صدر کمل ناتھ، سابق مرکزی وزراء کانتی لال بھوریہ، سریش پچوری اور یوتھ کانگریس کے قومی صدر بی وی سری نواس نے بھی شرکت کی۔

تصویر ٹوئٹر @IYC
تصویر ٹوئٹر @IYC 

بھوپال: بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر مسائل پر آج یہاں یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام احتجاج میں کانگریس کے سینئر لیڈروں نے مرکز اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ یہی وجہ ہے کی آج عوام از حد پریشان ہیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر کے قریب احتجاج سے قبل ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ریاستی صدر کمل ناتھ ، سابق مرکزی وزراء کانتی لال بھوریہ، ارون یادو، سریش پچوری اور یوتھ کانگریس کے قومی صدر بی وی سری نواس نے بھی شرکت کی۔ کمل ناتھ اور دیگر مقررین نے اس موقع پر کہا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اشیائے ضروریہ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے عام لوگ آج بے حد پریشان ہیں، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے دیگر مسائل بھی اٹھائے۔

Published: undefined

تصویر ٹوئٹر @IYC

میٹنگ کے بعد ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر ڈاکٹر وکرانت بھوریا، سابق وزیر جے وردھن سنگھ اور دیگر یوتھ کانگریس کے عہدیداران اور ریاست کے ہزاروں کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے کی کوشش شروع کر دی۔ پولیس افسران اور جوان جو پہلے ہی موقع پر موجود تھے بیریکیڈ کے ساتھ سب کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ کچھ لوگوں نے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا جس سے ہجوم منتشر ہو گیا۔ اس کے بعد کچھ لوگوں کو پولیس اہلکاروں نے لاٹھیاں دکھاکر بھگا دیا۔ پولیس نے ڈاکٹر بھوریہ اور درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کو بس میں بٹھایا اور انہیں احتجاجی مقام سے دور لے گئے۔ اس طرح گرفتاریوں کے بعد احتجاج ختم ہوا۔

Published: undefined

تصویر ٹوئٹر @IYC

احتجاج کے مقام پر موجود سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے میڈیا کو بتایا کہ سابقہ ​​منموہن سنگھ حکومت کے دوران مہنگائی ایک ’ڈائن‘ تھی اور اب یہ نریندر مودی حکومت کے دوران ’اپسرا‘ بن چکی ہے۔ خوردنی تیل کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئی ہیں؟ غریبوں کو اناج اور تیل نہیں مل رہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ ہیں۔ حکومت نہیں چاہتی کہ عوامی مسائل اسمبلی میں زیر بحث آئیں۔ اسی لیے یوتھ کانگریس نے یہ مظاہرہ کیا۔ ہماری پارٹی ’مشن 2023‘ میں آگئی ہے اور کانگریس 2023 کے اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں واپس آئے گی۔

Published: undefined

تصویر ٹوئٹر @IYC

سابق وزیر جے وردھن سنگھ نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ پولیس نے ہم سب پر پر امن احتجاج کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ ہمارے بہت سے کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان سرکار جابرانہ پالیسی اختیار کر رہی ہیں اور ریاست کے عوام اس کا جواب دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined