نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے وائناڈ واقع دفتر پر حملہ کے خلاف انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ہفتہ کو راجدھانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس نے واضح کر دیا ہے کہ ایس ایف آئی کے ’غنڈوں‘ کی جانب سے کئے گئے حملہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ہاتھوں میں بینر پوسٹر لے کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ کارکنان نے حملہ آوروں پر جلد اور سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کے پیش نظر دہلی میں واقع سی پی آئی (ایم) کے دفتر کے باہر حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ ایس ایف آئی کے غنڈے راہل گاندھی کے دفتر پر حملہ کر سکتے ہیں لیکن ان کے خیالات کے ستون کو نہیں ہلا سکتے۔ اگر کوئی شخص ہے جو تاناشاہی کے خلاف لڑتا ہے تو اس کا نام راہل گاندھی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں صورت حال ہنگامہ خیز ہے اور دائیں بازو کی سیاست کی انتہا پسندی کھلے عام نظر آ رہی ہے۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اس غنڈہ گردی کو فروغ کیوں دے رہے ہیں؟
Published: undefined
دریں اثنا، مظاہرہ کرنے والے کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں نظم و نسق کی صورت حال پوری طرح سے تباہ ہو چکی ہے۔ ریاست کی حکومت بی جے پی سے کسی بھی طرح سے علیحدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹالوں اور بدعنوانی کے الزامات پر جواب دینے کے بجائے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین تشدد کو ہوا دے رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined