قومی خبریں

یوتھ کانگریس نے شروع کی مہنگائی کے خلاف پوسٹر مہم

سری نواس بی وی نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عام آدمی مہنگائی سے دوچار ہے، لیکن حکومت کو عوام کا یہ درد نظر نہیں آرہا ہے۔

تصویر ٹوئٹر @IYC
تصویر ٹوئٹر @IYC 

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے پیر کو پٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف پوسٹر مہم شروع کی اور حکومت سے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یوتھ کانگریس نے کہا کہ یہ مہم مہنگائی کے خلاف ہے اور اس نے وزارت پٹرولیم کے باہر پوسٹر چسپاں کرکے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم نے دہلی اور ملک کے مختلف حصوں میں پوسٹر لگا کر اپنی مہم شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے اس موقع پر کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عام آدمی مہنگائی سے دوچار ہے، لیکن حکومت کو عوام کا یہ درد نظر نہیں آرہا ہے، اس لیے عوام کا مودی حکومت سے بھروسہ پوری طرح سے اٹھ چکا ہے۔ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ اپنی ناکامی کا بار بار دوسروں پر الزام نہیں لگا سکتی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جھوٹی بیان بازی کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔ انتخابی کنٹرول سے آزاد ہوتے ہی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتیں بے لگام ہو گئی ہیں۔ ملک کے عوام کو یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 26.42 فیصد کمی آئی ہے، لیکن ہمارے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج راہل راؤ اور شریک انچارج ورون پانڈے نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور اس کے خلاف یوتھ کانگریس نے وزارت پٹرولیم کے باہر پوسٹر مہم شروع کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ مہم ملک بھر میں شروع ہو گئی ہے اور اب ملک بھر میں مختلف مقامات پر پوسٹرز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت کی ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا