آج جھارکھنڈ پردیش یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو 'قومی بے روزگار دن' کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے یوتھ کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر ابھیجیت راج نے بتایا کہ آج وزیر اعظم مودی کا یوم پیدائش ہے۔ یوتھ کانگریس آج یوم بے روزگاری منا رہی ہے۔ یوم بے روزگاری کو کامیاب بنانے کے لیے یوتھ کانگریس ہر ضلع اور اسمبلی بلاک تک پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے یہ فیصلہ جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ریاستی یوتھ کانگریس سوشل میڈیا ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں انڈین یوتھ کانگریس کے جھارکھنڈ کے قومی سکریٹری انچارج دین بندھو شرما، نائب صدر وشال ٹرکی، میڈیا سیل کے چیئرمین اجول پرکاش تیواری، سوشل میڈیا کے چیئرمین سنجے کمار سمیت کئی کارکنان موجود تھے۔
Published: undefined
انچارج دین بندھو شرما نے کہا، 'مرکز کی مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کا کام کر رہی ہے۔ انتخابی منشور میں نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ بے روزگاری اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ لیکن مرکزی حکومت گونگے بہرے کی طرح کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف، میڈیا سیل کے چیئرمین اجول پرکاش تیواری نے کہا، "اپنی مہم کے ذریعے، یوتھ کانگریس وزیر اعظم مودی کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ان کے دور حکومت میں نوجوان پریشان ہیں۔ پچھلے آٹھ سالوں میں نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ نوکریاں چھینی جا رہی ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ ہمارا پروگرام وزیر اعظم مودی اور نوجوانوں دونوں کے لیے ایک بڑا پیغام بن کر ابھرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined