جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کو لے کر ایک غیر ملکی میڈیا کے تازہ انکشاف کے بعد ہندوستان میں سیاسی پارہ بڑھ گیا ہے۔ کانگریس نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ شروع کر دیا ہے۔ اسی درمیان انڈین یوتھ کانگریس نے آج دہلی کی سڑکوں پر اتر کر مودی حکومت کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر معاملے پر انکشاف کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے پہنچے یوتھ کانگریس کارکنان کو دہلی پولیس نے بیریکیڈنگ کر روکنے کی کوشش کی، وہیں جب کارکنان نے مانے تو پولیس نے طاقت کا استعمال کر انھیں حراست میں لے لیا۔ اس دوران پولیس نے جبراً کھنچ کھینچ کر یوتھ کانگریس سربراہ سمیت کارکنان کو حراست میں لیا۔
Published: undefined
اس دوران انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سربراہ شرینواس بی وی نے کہا کہ جب بے روزگار نوجوان ملازمتوں کے لیے در در کی ٹھوکریں اور لاٹھیاں کھا رہے تھے، تب ہندوستان کے وزیر اعظم پیگاسس خریدنے اور جاسوسی کرنے میں مصروف تھے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی جی نے جولائی 2021 میں حکومت سے دو سوال پوچھے تھے جن کے جواب وزیر اعظم نے تو نہیں دیے لیکن نیویارک کی رپورٹ سے ملے۔ کیا ہندوستان کی حکومت نے پیگاسس ہتھیار خریدا؟ کیا اس ہتھیار کا استعمال اپنے لوگوں پر کیا؟ اب جواب بالکل صاف ہے۔
Published: undefined
انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ جلد سے جلد جے پی سی کے ذریعہ اور سپریم کورٹ کی نگرانی کے تحت اس جاسوسی واقعہ کی جانچ ہونی چاہیے۔ یوتھ کانگریس کے مطابق پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعہ اپوزیشن کے لیڈروں، ججوں، میڈیا کے ساتھیوں اور دیگر شہریوں پر جاسوسی اور بلیک میلنگ کی گئی جو کی انتہائی سنگین موضوع ہے اور جس کے اب ثبوت بھی سامنے آ گئے ہیں۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کارکنان نے میڈیا کے سامنے اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون، دونوں کا قتل مودی حکومت کے ذریعہ کا جا رہا ہے۔ جمہوریت کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ ملک کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو دبایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک سے غداری کی ہے، قومی سیکورٹی سے کھلواڑ کیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان یوتھ کانگریس کارکنان نے بی جے پی کو اپنا نام بدل کر ’بھارتیہ جاسوس پارٹی‘ رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ این ایس او کے مطابق پیگاسس کا استعمال حکومتوں کے ذریعہ شورش پسندی سے لڑنے ک لیے کیا جاتا ہے جب کہ حقیقت میں مودی جی کے مخالفین کے خلاف پیگاسس کا استعمال کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز