ہندوستان کے سابق وزیر اعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کی 30ویں برسی کے موقع پر جمعہ کو انڈین یوتھ کانگریس کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں کو راشن تقسیم کی گئی، خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا اور کورونا وبا کے سبب یتیم ہوئے 20 سے زائد بچوں کو مالی مدد فراہم کی گئی۔
Published: undefined
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے کہا کہ ’’راجیو گاندھی جی جدید ہندوستان کے معمار تھے۔ انھوں نے ہندوستان کو مضبوط اور خودکفیل بنانے کی سمت میں کام کیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب غریب اور مجبور لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔ کورونا وبا نے سبھی طبقات کو بے رحمی سے متاثر کیا ہے۔ گزشتہ لاک ڈاؤن سے لے کر ابھی تک یوتھ کانگریس کے ساتھی دہلی میں اور دیگر مقامات پر بھی لوگوں کو کھانا، آکسیجن سلنڈر، آئی سی یو بیڈ اور دیگر ضروری چیزیں دستیاب کرانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کی یوتھ یونٹ یوتھ کانگریس کے مطابق آج راجیو گاندھی کی برسی پر ملک بھر میں ریاستی، ضلع اور بلاک سطح پر متعدد تقاریب کا انعقاد کر ضرورت مند لوگوں کو راشن دستیاب کرایا گیا، خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا، کھانا تقسیم کیا گیا اور دیگر ضروری راحتی اشیاء کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز