نئی دہلی: انڈین یوتھ کانگریس نے دہلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ راجدھانی میں کم تعداد میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس نے دہلی کے ایل جی انل بیجل کو مکتوب پیش کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ اگلے 15 دنوں تک یومیہ کم از کم ایک لاکھ ٹیسٹ کرائے جائیں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ پازیٹو معاملے والے لوگوں کو آکسیجن بیڈ فراہم ہوں۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے نمائندہ وفد نے کہا کہ ’’قومی راجدھانی میں ٹیسٹ پازیٹوٹی شرح 30 فیصد کے قریب ہے لیکن ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹا کر 40 ہزار کر دی گئی۔‘‘ یوتھ کانگریس کا الزام ہے کہ دہلی حکومت اس طرح ٹیسٹ کم کر کے کورونا معاملوں کی حقیقی تعداد کو چھپاکر وبا کی تیسری لہر کو سنبھالنے کی اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ ’’دہلی حکومت کی طرف سے جو طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ اروند کیجریوال کے خود بتائے گئے بیانوں کے منافی ہے، کیونکہ انہوں نے ’5 ٹی‘ ٹیسٹ، ٹریسنگ، ٹریٹمنٹ، ٹیم ورک اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹریکنگ اور نگرانی پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کی تھی۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت نے مہلک دوسری لہر سے سبق نہیں سیکھا، جو اس حقیقت سے عیاں ہیں کہ وزیر اعلیٰ دیگر ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ دہلی لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز