اتراکھنڈ میں بھرتی گھوٹالہ کو لے کر نوجوانوں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے دہرادون میں بھرتی گھوٹالہ کو لے کر ماحول کافی گرم ہے۔ بے روزگار نوجوانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر بدھ کے روز گاندھی پارک کے باہر ستیاگرہ شروع کیا تھا لیکن دیر رات پولیس نے انھیں وہاں سے اٹھا دیا۔ اس کے بعد ناراض نوجوانوں نے جمعرات کی صبح گاندھی پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے حالات پیدا ہو گئے۔ مظاہرہ کر رہے بے روزگار نوجوانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا اور نوجوانوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا۔ اب اس سے ناراض نوجوانوں نے جمعہ کے روز ریاست گیر بند کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
نوجوانوں میں ناراضگی کے درمیان ریاست کی بی جے پی حکومت بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے چیف سکریٹری کو نظامِ قانون کی حالت اور لاٹھی چارج سے متعلق تفصیلی مجسٹریل جانچ کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ بھرتی امتحان کے متنازعہ ہونے کے بعد سخت قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے ریاستی پبلک سروس کمیشن، ہریدوار کے اگزامنیشن کنٹرولر سندر لال سیموال کو عہدہ سے ہٹاتے ہوئے ’باؤنڈ ویٹ‘ میں رکھا ہے۔ حکومت نے نگر مجسٹریٹ، ہریدوار اودھیش کمار سنگھ کو استیٹ پبلک سروس کمیشن کے اگزامنیشن کنٹرولر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ایڈیشنل سکریٹری کرمیندر سنگھ کے ذریعہ اس سلسلے میں حکم جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
فوراً سختی کے ساتھ نقل سے متعلق قانون نافذ کیا جائے۔
بھرتی امتحانات میں ہوئے گھوٹالوں کی سی بی آئی جانچ ہو۔
اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے اگزامنیشن کنٹرولر کو ہٹایا جائے۔
نقل کر کے ملازمت پانے والوں کی فہرست منظر عام پر لائی جائے۔
بھرتی گھوٹالوں کی جانچ مکمل ہونے اور نقل سے متعلق قانون نافذ ہونے کے بعد ہی بھرتی امتحانات کرائے جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined