لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوگوں سے بھرپور ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے ایک ووٹ سے آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدل جائے گی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پہلے تین مرحلوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ یاد رکھئے، آپ کے ایک ووٹ سے صرف آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں ہوگا بلکہ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بھی بدل جا ئے گی۔
کانگریس کے لیڈر نے اپنے اس پوسٹ میں کانگریس کےانتخابی منشور کی گارنٹیوں میں سے دو گارنیٹوں ’پہلی نوکری پکی‘ اور ’مہالکشمی‘ کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
’’1ووٹ= نوجوانوں کے لیے 1لاکھ روپئے سالانہ کی پہلی نوکری پکی
1ووٹ= غریب خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں سالانہ 1 لاکھ روپئے‘‘
راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ’’ اس لیے بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالیے اور بتا دیجئے کہ ملک اب اپنے مسائل پر ووٹ کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز