قومی خبریں

بہرامپور لوک سبھا سیٹ سے یوسف پٹھان کو جیت ملنے پر جذباتی ہوئے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان

بہرامپور لوک سبھا سیٹ پر ترنمول کانگریس امیدوار یوسف پٹھان نے کانگریس امیدوار ادھیر رنجن چودھری کو کثیر ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>یوسف پٹھان / آئی اے این ایس</p></div>

یوسف پٹھان / آئی اے این ایس

 
IANS

لوک سبھا انتخاب 2024 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور کئی امیدواروں کو فتحیابی بھی نصیب ہو چکی ہے۔ فاتح امیدواروں میں کچھ چہرے ایسے ہیں جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ ایسے چہروں میں سے ایک یوسف پٹھان ہیں جن کی جیت کی امید شاید ہی کسی نے کی ہوگی۔ ترنمول کانگریس امیدوار یوسف پٹھان نے مغربی بنگال کے بہرامپور سے لوک سبھا انتخاب لڑا اور انھوں نے کانگریس کے معروف لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو شکست فاش دے دی۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادھیر رنجن چودھری اس پارلیمانی حلقہ سے 25 سال بعد انتخاب ہارے ہیں۔ بڑے بڑے سیاسی ماہرین ان کی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، لیکن عرفان پٹھان نے کثیر ووٹوں سے انھیں شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد یوسف پٹھان کے شیدائی تو خوشی منا ہی رہے ہیں، ان کے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان کی بھی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ وہ اپنے بھائی کی جیت کے بعد جذباتی ہو گئے اور سوشل میڈیا پر بڑے بھائی کے لیے خاص پیغام پوسٹ کیا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عرفان پٹھان نے یہ پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’لالا، ایک نیک مقصد کے لیے آپ تجربہ کار سیاسی لیڈروں کے سامنے جیت حاصل کرنے کے مشکل سفر پر نکلے تھے۔ ایمانداری اور عزم مصمم سے لبریز آپ کے نیک ارادے اب بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بنے، جس سے ہمارے ملک کے شہریوں کی زندگی بہتر ہو۔‘‘ عرفان پٹھان نے اس پوسٹ کے ذریعہ اشاروں اشاروں میں بتا دیا کہ اب ان کے بڑے بھائی یوسف سبھی کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہرامپور لوک سبھا سیٹ سے جیت کے بعد یوسف پٹھان کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بہرامپور کی عام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ان پر بھروسہ ظاہر کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں، اور وہ ادھیر رنجن کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یوسف نے اعلان کیا کہ وہ بہرامپور میں سب سے پہلے اسپورٹس اکیڈمی بنائیں گے اور ساتھ ہی وہ صنعتیں قائم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined