پٹنہ: وزیراعظم نریندر مودی نے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) کے بانی رام ولاس پاسوان کی پہلی برسی کے موقع پر آج خط لکھ کر کہا کہ ان کی زندگی سے (پاسوان) بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں نوجوان لیڈر۔ وزیراعظم مودی نے ایل جے پی کے بانی رام ولاس پاسوان کے بیٹے اور بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو دو صفحے پر مبنی خراج عقیدت کا پیغام لکھا ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور ایل جے پی بانی کی برسی پروگرام اتوار کو دار الحکومت پٹنہ کے شری کرشن پوری واقع رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے وزیراعظم کے لکھے خط کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ”ملک کے عظیم سپوت بہار کا فخر اور سماجی انصاف کی بلند آواز رہے آنجہانی رام ولاس پاسوان کو میں اپنا جذباتی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ یہ میرے لئے بہت ہی اہم دن ہے۔ میں آج انہیں نہ صرف اپنے قریبی دوست کے طور پر یاد کر رہا ہوں بلکہ ہندوستانی سیاست میں ان کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے بھی محسوس کر رہا ہوں۔ آزاد ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں پاسوان جی کا ہمیشہ اپنا ایک الگ مقام رہا۔ وہ ایک بہت ہی عام درجے سے اٹھ کر اونچائی تک پہنچے۔“
Published: undefined
وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد حکومت کے چھ سالوں میں بھی انہوں نے اسی توانائی کے ساتھ خود کو عوامی مفادات سے منسلک فیصلوں کے لئے وقف رکھا۔ ان کی کوششوں سے ملک کو صارفین حقوق اور عوامی نظام تقسیم سے متعلق متعدد موثر اقدامات اٹھانے میں مدد ملی۔ آج جو نوجوان سیاست کو جاننا اور سمجھنا چاہتے ہیں پاسوان کی زندگی انہیں کافی کچھ سیکھا سکتی ہے۔
Published: undefined
خط میں کہا گیا ہے کہ ” اقتدار کی اونچائیوں پر پہنچ کر بھی وہ ہمیشہ اپنے کارکنان کے لئے قابل رسائی رہتے تھے اور ان کے سکھ ۔ دکھ میں شراکت دار رہتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ بات چیت اور ہم آہنگی میں یقین رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ان کے بہتر تعلقات رہے۔ ہمیشہ چہرے پر مسکان لئے ملنے والے رام ولاس جی سبھی کے تھے، جن ۔ جن کے تھے۔ میں رام ولاس جی کے کنبہ کے سبھی اراکین کے لئے ان کے سبھی حامیوں کے لئے بہتر صحت اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔“
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز