سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی میرے دفتر پر کرفیو پاس کے حصول کے لئے لوگوں کی طرف سے مسیجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ موصوف نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہیں۔
Published: undefined
ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’آج شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے ہی میرے آفس میں لوگوں کی طرف سے کرفیو پاس حاصل کرنے کے لئے میسجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ میں لوگوں سے ایک بار پھر گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا میری ڈیوٹی ہے، اس کو مجھ پر چھوڑیں‘۔
Published: undefined
ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کورونا زنجیر کو توڑنے اور سری نگر کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈائون' نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined