قومی خبریں

یو پی: ’تم فیزکس میں فیل ہو، پاس ہونا ہے تو 5000 روپے بھیجو‘

دھیریندر کے پاس ایک شخص کا فون آتا ہے جو کہتا ہے کہ میں کمپیوٹر پر تمھارا ریزلٹ تیارکر رہا ہوں۔ تم فیزکس میں فیل ہو گئے ہو۔ اگر تم پاس ہونا چاہتے ہو تو میرے بینک اکاؤنٹ میں فوراً پانچ ہزار روپے بھیجو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں ایک طرف ٹیچر گھوٹالہ سرخیوں میں ہے، اور دوسری طرف یو پی بورڈ امتحان کا ریزلٹ آنے سے قبل ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریزلٹ آنے سے محض ایک ہفتے قبل بارہویں امتحان دینے والے ایک طالب علم کے پاس نامعلوم افراد کا فون آتا ہے جو کہتا ہے کہ "تم فیزکس میں فیل ہو۔ اگر پاس ہونا ہے تو پانچ ہزار روپے بھیجو۔" فون کرنے والا کہتا ہے کہ وہ یو پی بورڈ کے پریاگ راج آفس سے بول رہا ہے۔

Published: undefined

جس طالب علم کے پاس فون آیا ہے اس کا نام دھیریندر کمار ہے اور فیزکس میں فیل ہونے کی بات سن کر اس نے پوری تفصیل اپنے والد کو بتائی۔ سب کچھ سننے کے بعد طالب علم کے والد بھی حیران رہ گئے۔ پھر انھوں نے اس سلسلے میں سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھیریندر کمار نظام آباد تھانہ علاقہ کے غوث پور گھوری گاؤں کا باشندہ ہے۔ اس نے یو پی بورڈ امتحان 2020 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ہے اور اپنے ریزلٹ کا انتظار کر رہا ہے۔

Published: undefined

ایک ہندی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق جمعرات (18 جون) کی صبح 10 بجے دھیریندر کے موبائل پر ایک کال آتی ہے۔ کال کرنے والا کہتا ہے کہ میں کمپیوٹر پر تمھارا ریزلٹ تیارکر رہا ہوں۔ تم فیزکس میں فیل ہو گئے ہو۔ اگر تم پاس ہونا چاہتے ہو تو میرے بینک اکاؤنٹ میں فوراً پانچ ہزار روپے بھیجو۔ اس کے بعد اس شخص نے وہاٹس ایپ پر اپنا ایس بی آئی اکاؤنٹ نمبر بھیجا۔ ساتھ ہی اس نے دھیریندر کے وہاٹس ایپ پر مارک شیٹ بھی بھیجی، لیکن پھر اسے ڈیلیٹ کر دیا۔

Published: undefined

فون کرنے والے نے دھیریندر سے کہا کہ اگر وہ پاس ہونا چاہتا ہے تو خاموشی کے ساتھ پیسے بینک میں ٹرانسفر کر دے اور کسی سے اس کے بارے میں نہ کہے۔ اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر کسی سے یہ بات بتائی تو اسے تین سال تک یو پی بورڈ امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا جائے گا۔ یہ سب سن کر دھیریندر گھبرا گیا اور اس نے پوری بات اپنے والد سے بتا دی۔

Published: undefined

شکایت درج ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ اس کیس میں انچارج انسپکٹر انور علی خان سے جب بات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ "معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بینک اکاؤنٹ نمبر سے لے کر موبائل نمبر تک کی جانچ ہو رہی ہے۔ جلد ہی اس تعلق سے جانکاریاں حاصل ہو جائیں گی اور اگر یہ سب کوئی گینگ کر رہا ہے تو اس کا پردہ فاش کر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined