قومی خبریں

’آپ بھینس، منگل سوتر ہوتے ہوئے مجرا تک آگئے، سماجی ڈھانچے کو نقصان نہ پہنچائیے‘، تیجسوی یادو کا پی ایم مودی کو مکتوب

تیجسوی یادو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جمہوری لڑائی لڑنے کے بجائے آپ جدوجہد کرنے والے ایک 34 سالہ نوجوان کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ کیا آپ ایسی دھمکیاں دے کر آئین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں؟

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 

بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پی ایم  مودی کو تین صفحات کا ایک خط لکھا ہے جو بہت تیزی سے وائرل بھی ہو رہا ہے۔ اس خط میں انہوں نے آئین اور ریزرویشن سمیت کئی مسائل اٹھائے ہیں۔ انھوں نے یہ خط اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ آپ ’بھینس‘، ’منگل سوتر‘ کے ذریعے ’مجرا‘ جیسے الفاظ تک آگئے۔ اب آپ سے اس بات کی کوئی توقع نہیں کہ آپ اپنے عہدے کے وقار کا خیال رکھیں گے اور گفتگو کے معیار کو بلند رکھیں گے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جمہوری لڑائی لڑنے کے بجائے آپ جدوجہد کرنے والے ایک 34 سالہ نوجوان کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ کیا آپ ایسی دھمکیاں دے کر آئین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں؟ انتخابات تو آتے جاتے رہیں گے لیکن آئین، ملک کے سماجی نظام اور اس کے ڈھانچے پر مزید حملہ نہ کیجئے۔ تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ آپ بہار آئے اور یہاں آکر بہت ہی جھوٹی، بے بنیاد باتیں کیں۔ آپ سے اب گفتگو کے بلندی کی کوئی امید نہیں ہے۔ تیجسوی یادو نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایک بڑے دل والے ملک کے وزیر اعظم کی زبان کیا ایسی ہی ہونی چاہئے؟ آپ خود ہی سوچئے۔ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ آپ کے انتخابی زبان کا گرتا پیمانہ ہی آپ کی سیاسی سوچ کا حقیقی عکاس ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ جب ہم بہار میں اقتدار میں آئے تو ہم نے ریاست کے خرچ پر ذات پر مبنی سروے کرایا۔ اس سروے کی روشنی میں ہم نے ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کر دیا اور آپ سے بار بار درخواست کرتے رہے اور ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کرتے رہے کہ آپ اسے آئین کے نویں شیڈول میں شامل کریں لیکن وزیر اعظم صاحب، آب بنیادی طور پر پسماندہ ہیں اور دلت مخالف ذہنیت کے حامل ہیں۔ کون بھول سکتا ہے کہ 1990 میں جب منڈل کمیشن نافذ ہوا تو منڈل کمیشن کے خلاف احتجاج میں اڈوانی جی کے ساتھ آپ ریزرویشن مخالف رتھ کے سوار تھے۔ یہ بات بہوجن دلت برادری کیسے بھول جائیں گے۔؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined