قومی خبریں

یوپی: ریاستی وزیر کے بھتیجے نے برسرعام افسر کی پٹائی کی، وردی بھی پھاڑی

اتر پردیش کے ایک وزیر کے بھتیجے کے ذریعہ ہوم گارڈ کے ایک افسر کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد پولیس نے آخر کار اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

بی جے پی لوگو، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی لوگو، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے ایک وزیر کے بھتیجے کے ذریعہ ہوم گارڈ کے ایک افسر کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد پولیس نے آخر کار اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یوپی کے وزیر ارون کمار سکسینہ کے بھتیجے امت کمار نے مبینہ طور پر ہوم گارڈ پلاٹون کمانڈر کو برسرعام پیٹا تھا۔ امت نے ان کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی تھی اور ان کی وردی پھاڑ دی تھی۔ جب تک کے اس افسر کی مدد کے لیے افسران پہنچتے تقریباً 30 منٹ تک ریاستی وزیر کے بھتیجے نے نہ صرف انھیں ذلیل کیا بلکہ تھپڑ بھی مارے۔

Published: undefined

اس تعلق سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ اس میں امت اور اس کے ساتھیوں کو بریلی میں ایک چائے کی دکان پر ہوم گارڈ کے ایک افسر اومیندر کمار کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہاتھوں میں بیئر کی بوتلیں لیے نوجوانوں نے اومیندر کی بے عزتی کی اور ان کی وردی پھاڑ دی۔ بریلی میں مقامی پولیس نے ایف آئی آر درج کی لیکن شروع میں امت کا نام نہیں لیا۔ اومیندر ہفتہ کی شب اسٹال پر گیا تھا۔ شکایت کے مطابق مردوں نے اس کے ’ڈیوٹی ایریا‘ کے بارے میں پوچھا اور اسے گالیاں دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined