قومی خبریں

یوگی کے وزیر نے مختار انصاری کو 'غریبوں کا مسیحا' قرار دیا

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیر اور ایس بی ایس پی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے مرحوم مختار انصاری کو غریبوں کا مسیحا اور انقلابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختار کی موت کی جانچ کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: مختار انصاری کو ان کے آبائی گاؤں محمد آباد کے کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس پر طویل خاموشی کے بعد اب یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں کابینہ وزیر اور ایس بی ایس پی سربراہ اوم پرکاش راجبھر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مختار کو غریبوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انقلابی تھے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے ان کے بارے میں جو بھی بیان دیا ہے اس پر قائم ہوں۔‘‘

Published: undefined

ایس بی ایس پی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے مختار انصاری کے بارے میں ایک میڈیا چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور خدا کے سامنے کسی کی نہیں چلتی۔ ڈاکٹروں نے ان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔ حکومت نے خاندان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جو بھی ہوگا سامنے آئے گا۔

Published: undefined

مختار کو زہر دینے کے الزام پر راجبھر نے کہا، ’’انہوں نے عدالت میں اس کا ذکر کیا تھا، عدالت نے اس کا نوٹس بھی لیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی تحقیقات کی جائے گی لیکن اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ عدالت کے حکم پر 3 افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری ان کی جماعت ایس بی ایس پی سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس پر اوم پرکاش راجبھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق وہ ہماری پارٹی میں ہیں، لیکن انہوں نے اکھلیش یادو کی درخواست پر عباس انصاری کو اپنی پارٹی کا نشان دیا تھا۔

Published: undefined

اوم پرکاش راجبھر نے کہا کہ جب بھی غریبوں پر ظلم ہوگا، جو بھی غریبوں کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا اسے غریبوں کا مسیحا کہا جائے گا۔ مختار انصاری کے حوالے سے کئی لوگوں کے بیانات آئے ہیں کہ انہوں نے ہماری جان بچائی، ہماری مدد کی، جب انہوں نے غریبوں کی مدد کی ہے تو یقیناً وہ غریبوں کے مسیحا ہوں گے ہی۔ راجبھر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مختار انصاری کو انقلابی کہا تھا اور وہ اب بھی اس بیان پر قائم ہیں۔

اوم پرکاش راجبھر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب وہ این ڈی اے کے حلیف ہیں اور اس معاملے پر بی جے پی کا موقف بالکل مختلف ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو وہ مختار پر کوئی رد عمل دینے سے گریز کرتے نظر آئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined