لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یوگی کی الوہی طاقتیں بے اثر نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی تباہی اور اقتدار کی چستی سستی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت مفاد عامہ کا کوئی کام کرنےکے بجائے بڑے بیان کاور سخت قانون کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا کام کرتی آئی ہے۔ ان سے نہ تو کورونا بحران سنبھل رہا ہے اور نہ ہی نظم ونسق میں بہتری آرہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی خوف میں لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد ادھم مچا رہے ہیں۔ اناؤ کے کیسر کھیڑا گاؤں میں ایک این آر آئی کے بیٹے کا اغوا کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ فیروز آباد میں ایک شخص کو گولی ماردی گئی تو بدایوں میں ایک مقامی فرد کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
Published: undefined
اکھلیش نے کہا کہ بلندشہر میں پولیس کے ناکارے پن سے ایک عصمت دری متاثرہ نے خود کشی کر لی تو دوسری متاثرہ نے زہر کھا کر جان دے دیا۔ بی جے پی اقتدار میں متاثرین کے لئے جان دینے کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ روز رونما ہونے والے واقعات پر حکومت و انتظامیہ کا دھیان شائد نہیں جاتا ہے۔ ویسے بھی بی جے پی کی حکومت میں غریب، کسان اور نوجوان کی بات نہیں سنی جاتی ہے۔ وہاں تو صرف بڑے بڑے سرمایہ داروں کی رسائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز