باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت میں بدمعاشوں کی گولی سے زخمی سپاہی منیش کی منگل کو میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ میرٹھ کے جانی علاقے کے گرام ڈالوہیڑا باشندہ منیش دہلی ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ اتوار کی شام تقریباً چار بجے دہلی سے بائیک پر سوار ہوکر گھر لوٹے تھے۔ گرام روشن گڑھ کے گیٹ کے نزدیک پہنچنے پر بلیٹ و اپاچی موٹر سائیکل سوار چار بدمعاشوں نے مارپیٹ کرتے ہوئے کانسٹیبل منیش کو پستول سے گولی مار دی۔ وہ شدید طور سے ز خمی ہوگئے۔
Published: undefined
گولی کی آواز سن کر کھیتوں میں کام کر رہے کسان یکجا ہوگئے۔ ان کے موقع واردات پر پہنچنے سے پہلے ہی بدمعاش فرار ہوگئے تھے۔ زخمی سپاہی کو پلانا کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی علاج کے بعد ان کو ہائر اسپتال کے لئے ریفر کردیا تھا۔ زخمی سپاہی کو میرٹھ کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Published: undefined
متوفی کے چچا ابھے رام کی تحریر پر پولیس نے چار نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف جان لیوا حملے کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ زخمی سپاہی کی اسپتال میں آپریشن کی دوران موت ہوگئی۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے پولیس جگہ جگہ دبش دے رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined