اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی گرمی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ لیڈروں کے متنازعہ بیانات اور بدزبانیاں بھی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ خصوصاً بی جے پی لیڈران اور یوگی کابینہ کے وزراء کے متنازعہ بیانات بڑھ گئے ہیں۔ تازہ بیان یوگی حکومت میں وزیر انل راجبھر نے دیا ہے، جنھوں نے اپنے ہی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مشہور لیڈر اوم پرکاش راجبھر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بدزبانی کی۔
Published: undefined
دراصل اوم پرکاش راجبھر نے گزشتہ دنوں زور آور لیڈر مختار انصاری سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ اس واقعہ کو لے کر انل راجبھر نے اوم پرکاش راجبھر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انھیں ’اسلم راجبھر‘ تک کہہ ڈالا۔ ساتھ ہی انل راجبھر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اوم پرکاش راجبھر کو آگے کر کے مختار انصاری کو الیکشن جتانا چاہتی ہے۔
Published: undefined
اپنے بیان میں انل راجبھر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’او پی راجبھر اور اکھلیش یادو نے مئو میں نقلی ریلی کی تھی۔ مئو کی زمین پر میں اصلی ریلی کروں گا۔‘‘ یہ بیان انھوں نے وارانسی پہنچنے کے بعد دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اوم پرکاش نے راجبھر سماج کی بے عزتی کی ہے کیونکہ انھوں نے اسٹیج سے راجبھر کو شرابی کہا۔ اسی اسٹیج پر اکھلیش یادو تالی بجا رہے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined