قومی خبریں

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

کیجریوال نے کہا کہ انتخابات کا پانچواں مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ جیسے جیسے انتخابات ہو رہے ہیں، یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ 4 جون کو مودی سرکار جا رہی ہے اور انڈیا الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

اروند کیجریوال /  ویڈیو گریب

 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی اپنی پارٹی میں بیٹھے ہیں۔ بی جے پی میں اپنے دشمنوں سے نمٹئے۔ کیجریوال کو کیوں گالی دے رہے ہیں؟‘‘

Published: undefined

اروند کیجریوال نے یوگی آدتیہ ناتھ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ آپ کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ آپ کو یوپی سے ہٹانے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ آپ پہلے ان سے نمٹیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انڈیا کو بچانا ہے تو انڈیا الائنس کو جتنا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ انتخابات کا پانچواں مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ جیسے جیسے انتخابات ہو رہے ہیں، یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ 4 جون کو مودی سرکار جا رہی ہے اور انڈیا الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ کچھ لوگوں نے سروے کرائے ہیں اور جو نتائج سامنے آ رہے ہیں اس سے صاف ہے کہ 4 جون کو انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں۔ انڈیا الائنس ملک کو صاف ستھری اور مستحکم حکومت دینے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ’’کل دہلی میں امت شاہ نے عام آدمی پارٹی کے حامیوں کو پاکستانی کہا۔ کیا پنجاب کے لوگ پاکستانی ہیں؟ کیا دہلی کے لوگ پاکستانی ہیں؟ کیا گجرات یا گوا کے لوگ پاکستانی ہیں؟ گجرات کے 14 فیصد لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیا، کیا وہ پاکستانی ہیں؟ یہ کیسی زبان ہے؟ وزیراعظم نے آپ کو اپنا جانشین چنا ہے تو کیا آپ میں اتنا تکبر آ گیا گیا ہے؟ میں آپ کو بتا دوں کہ آپ وزیراعظم نہیں بن رہے اور آپ کی حکومت بھی 4 جون کو نہیں بن رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined