اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج غازی آباد میں ایک ایلیویٹیڈ سڑک کا افتتاح کیا۔ لیکن دہلی کو غازی آباد سے جوڑنے والی اس سڑک کی سوغات کے لیے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ ایسی خبریں بھی مل رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے پہنچنے سے پہلے ہی سماجوادی پارٹی کارکنان نے اس سڑک کا افتتاح کر کے اسے کھول دیا جس کے بعد حرکت میں آئی پولس نے آناً فاناً سماجوادی پارٹی کارکنان کی پکڑنا شروع کر دیا اور ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔ اتنا ہی نہیں کئی سینئر سماجوادی پارٹی کارکنان اور لیڈروں کو ان کے گھروں میں نظر بند بھی کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دراصل دہلی-اتر پردیش سرحد پر اتر پردیش گیٹ سے غازی آباد کے راج نگر ایکسٹینشن کا کام 2014 میں اکھلیش یادو حکومت کے دور میں شروع ہوا تھا۔ غازی آباد اتھارٹی اسے ملک کا سب سے لمبا ایلیویٹیڈ قرار دے رہا ہے۔ اس پر 1400 کروڑ سے زیادہ کا خرچ آیا ہے۔ اسی لیے اس روڈ سے متعلق اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی ترجمان پنکھڑی پاٹھک نے اس سلسلے میں یوگی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دوسرے منصوبوں کی طرح اس پروجیکٹ کا سہرا بھی اپنے سر باندھنا چاہتی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ”رام رام جپنا، پرایا کام اپنا“۔
Published: undefined
پنکھڑی پاٹھک نے موجودہ یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کو بنائے جانے کی خبریں آتی تھیں، لیکن اب صرف 100 فٹ اونچی مورتیاں بنانے کے دعوت نامے آتے ہیں۔ حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز