اتر پردیش واقع دیوریا ضلع سے ایک شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دراصل ایک وائرل ویڈیو میں چھ سال کے معصوم کو اپنی ماں کے ساتھ بیمار دادا جی کو اسٹریچر پر لٹائے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ تک دھکا دے کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی وارڈ بوائے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ملازمین نے مبینہ طور پر اسٹریچر پر لیٹے مریض کو وارڈ تک لے جانے کے عوض 30 روپے مانگے تھے۔
Published: 21 Jul 2020, 2:58 PM IST
ضلع مجسٹریٹ امت کشور نے پیر کے روز اسپتال کا دورہ کیا اور مریض چھیندی یادو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے صدر ایس ڈی ایم و اسپتال کے اسسٹنٹ چیف میڈیکل افسر کے تحت ایک مشترکہ جانچ پینل تشکیل دی اور انھیں جلد سے جلد اس واقعہ پر رپورٹ سونپنے کو کہا۔
Published: 21 Jul 2020, 2:58 PM IST
افسران نے کہا کہ گورا گاؤں کے چھیندی یادو کو دو دن پہلے چوٹ لگنے کے سبب اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دوران چھیندی کے ساتھ ان کی بیٹی بندو اور چھ سال کا پوتا تھا۔ بندو نے میڈیا کو بتایا کہ وارڈ بوائے ہر بار ان کے والد کی مرہم پٹی کرنے کے لیے اسٹریچر پر لے جانے کے عوض 30 روپے مانگے تھے اور جب اس نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو وارڈ بوائے نے بھی اسٹریچر کھینچنے سے منع کر دیا۔ اس لیے بندو کو اپنے بیٹے شیوم کی مدد سے اسٹریچر کو کھینچنا پڑا۔ بندو کو اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ جس وقت وہ اسٹریچر کھینچ رہی تھی تو کوئی اس کا ویڈیو بنا رہا تھا جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا گیا۔
Published: 21 Jul 2020, 2:58 PM IST
بہر حال، اس سلسلے میں کشور کا کہنا ہے کہ "وارڈ بوائے کا قصور پائے جانے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسے چیف میڈیکل افسر کے ذریعہ ہٹایا گیا ہے اور اس معاملے پر جانچ جاری ہے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔"
Published: 21 Jul 2020, 2:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2020, 2:58 PM IST