کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں برتی جا رہی بند انتظامیوں کا تذکرہ کیا۔ واضح رہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں، ٹیسٹنگ میں کمی اور دیگر لاپروائیوں کی وجہ سے صوبہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 47036 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’سی ایم صاحب اور ان کے افسران کہہ رہے ہیں کہ کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے بیڈ دستیاب ہیں اور سب کچھ صحیح ہے لیکن رپورٹ کچھ اور ہی کہتی ہے۔ حکومت کی تیاریاں ادھوری ہیں اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے انہوں نے اس پر پردہ ڈالنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے مزید کہا، ’’مریض پریشان ہیں، صحت اہلکار پریشان ہیں اور حکومت کے سربراہ کہہ رہے ہیں کہ یہ صدی کا سب سے کمزور وائرس ہے اور یہ کہہ کر وہ اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ لکھنؤ میں بیٹھ کر ہی اتر پردیش حکومت کورونا سے لڑنے کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن وہیں سے دو کلومیٹر پر ان کے دعووں کی پول کھل رہی ہے۔ صوبہ میں کورونا کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ ایسے حالات میں حکومت کو جھوٹے دعوے کرنے کی بجائے مضبوط اور شفاف پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔
Published: undefined
اس سے قبل یوگی حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، ’’آج یہ خوفناک روپ ٹسٹنگ پر توجہ نہ دینے، رپورٹ میں تاخیر ہونے، اعداد کی بازیگری کرنے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ پر دھیان نہ دینے کی وجہ سے ہوا ہے۔ یوپی حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز