اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے 2017 کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن بحران معاملہ میں مبینہ لاپروائی کے لیے چار سال سے معطل ڈاکٹر کفیل خان کو راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ معطل چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کفیل خان کی معطلی جاری رکھی جائے گی، کیونکہ ان کے خلاف ایک الگ ڈسپلنری کارروائی شروع کی گئی ہے۔
Published: undefined
حکومت نے جمعرات کو عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف معطلی کا ایک الگ حکم پاس کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش گویل نے عدالت میں کہا کہ یہ کارروائی ابھی ختم ہونی ہے اور اس میں معطلی کا حکم جاری ہے۔ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی سے 60 سے زائد بچوں کی موت کے معاملے میں آکسیجن کی کمی میں مبینہ کردار کے لیے ڈاکٹر کفیل کو اگست 2017 میں معطل کیے جانے کے بعد ڈائریکٹر، میڈیکل ایجوکیشن کے دفتر سے منسلک ہونے کی مدت کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
Published: undefined
جسٹس یشونت ورما نے اب ریاستی حکومت کو ایک حلف نامہ کے ذریعہ سے دو ہفتے کےاندر، بعد کی معطلی حکم کے ساتھ ساتھ 22 اگست 2017 کی معطلی کے ابتدائی حکم سے متعلق دیگر ضروری باتوں کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت دی ہے، جس کے ذریعہ ڈاکٹر کفیل کو معطل کیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 31 اگست طے کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل کی اس عرضی پر سماعت کر رہا ہے جس میں انھوں نے 22 اگست 2017 کو سروس سے اپنی معطلی کو چیلنج دیا ہے۔ اس معاملے میں 6 اگست 2021 کو ریاستی حکومت نے 24 فروری 2020 کو دوبارہ جانچ شروع کرنے کے حکم کو واپس لینے کی جانکاری دی تھی۔ اس سے قبل معاملے کی پہلی اعلیٰ سطحی جانچ میں ڈاکٹر کفیل کو پوری طرح سے بے قصور بتایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز