لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت بی جے پی نے انتقام کے جذبے سے ایس پی حکومت کے میعاد کار میں التواء کا شکار پروجکٹوں پر روک لگادی ہے۔ کسان اور سکھ سماج کے نمائندہ وفد سے ایس پی دفتر میں ملاقات کے دوران اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی سماج وادی پارٹی کے بارے میں بے بنیاد باتیں پھیلا رہی ہے۔ سماج وادی حکومت میں سرمایہ کاری بھی آئی تھی اور ترقیاتی کام بھی ہوئے تھے لیکن بی جے پی حکومت نے انتقال کے جذبے سے سماج وادی حکومت میں ہوئے تمام ترقیاتی کاموں اور اسکیمات پر روک لگا دی ہے۔ کچھ کاموں کے نام بدل دئیے گئے تو کچھ ترقیاتی کاموں کو برباد کردیا گیا ہے۔ آج اترپردیش ترقیاتی کاموں میں پوری طرح سے پچھڑ گیا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی آئین پر ایمانداری سے عمل نہیں کر رہی ہے۔ آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ بجلی سپلائی میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کو تاریکی پسند ہے۔ اس لئے ریاست کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کا نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کے سامنے معاشی بحران ہے۔ بی جے پی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دیہی معیشت پوری طرح سے برباد ہوگئی ہے۔ غریب کی کمرٹوٹ گئی ہے۔ خواتین کو رسوائی کا سامنا ہے۔ نوجوان بے کاری سے پریشان ہیں۔ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined