مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے اتر پردیش کے طرز پر ’لو جہاد‘ قانون لانے کے لیے ڈرافٹ ضرور تیار کر لیا ہے، لیکن یوگی حکومت کے ذریعہ نافذ ’آبادی کنٹرول قانون‘ کو مدھیہ پردیش میں نافذ کرنے کو تیار نظر نہیں آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیر برائے شہری ترقی اور رہائش او پی ایس بھدوریا کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کو ایسے قانون کی ضرورت نہیں، بلکہ لوگوں میں بیداری پیدا کر کے آبادی کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔
Published: 22 Jul 2021, 9:13 PM IST
ضلع انچارج بھدوریا نے رتلام میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بیان دیا۔ انہوں نے آبادی پر کنٹرول کرنے سے متعلق قانون کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے حالات میں بہت فرق ہے۔ مدھیہ پردیش میں آبادی پر کنٹرول سے متعلق قانون کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آبادی پر قابو ضرور پایا جانا چاہئے ، ہر ایک اس بات پر متفق ہے۔ لوگوں میں بیداری پھیلا کر اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔‘‘
Published: 22 Jul 2021, 9:13 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jul 2021, 9:13 PM IST
تصویر: پریس ریلیز