سون بھدر میں قتل عام اور اناؤ عصمت دری متاثرہ کو سڑک حادثے میں جان سے مارنے کی کوششوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یو پی کے نظام قانون پر اٹھ رہے سوالوں کے درمیان یوگی حکومت نے چیف سکریٹری (داخلہ) اروند کمار کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ اب ایڈیشنل چیف سکریٹری (انفارمیشن) اونیش کمار اوستھی کو نیا چیف سکریٹری برائے داخلہ بنایا گیا ہے۔ اروند کمار کو ٹرانسپورٹیشن محکمہ میں چیف سکریٹری کے عہدہ پر بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ تین مہینے سے خالی زراعتی پروڈکشن کمشنر کے عہدہ پر بھی ایڈیشنل چیف سکریٹری آر کے تیواری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
لکھنؤ میں طویل عرصہ سے بحث جاری ہے کہ چیف سکریٹری اروند اور ڈی جی پی او پی سنگھ کے درمیان تال میل نہیں ہے۔ یہ بات سیاسی گلیارے میں موضوع بحث بنی ہوئی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ حکومت ڈی جی پی کو زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انتظامیہ سطح کی اعلیٰ سطحی میٹنگوں تک میں چیف سکریٹری کی جگہ ڈی جی پی کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ پولس محکمے میں کافی دنوں سے یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ انتظامیہ سطح پر محکمہ داخلہ میں کبھی بھی بدلاؤ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
انہی سب قیاس آرائیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے منگل کو یو پی حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افسر اونیش اوستھی کو چیف سکریٹری برائے داخلہ بنا دیا۔ اوستھی کے پاس شروع سے ہی اطلاعات جیسا اہم محکمہ اور ایکسپریس وے جیسے کام سے جڑی تنظیم یو پی ڈا کی ذمہ داری بنی ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دئیے جانے کے باوجود سیاحت چھوڑ ان کے پاس پہلے کی سبھی ذمہ داریاں بنائے رکھی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined