لکھنؤ: اتر پردیش میں گائیوں اور کسانوں کی بدحالی کے خلاف کانگریس نے ہفتہ کے روز للت پور سے ’گائے بچاؤ، کسان بچاؤ‘ پیدل یاترا کا آغاز کیا، تاہم پولیس نے دیلواڑا قصبہ سے پہلے یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو سمیت تقریباً 200 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ کانگریس لیڈران نے پولیس پر طاقت کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ للت پور ضلع صدر سمیت تقریباً دو درجن کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ تمام کارکنان کو آخری اطلاع موصول ہونے تک پولیس لائن میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گائے بچاؤ، کسان بچاؤ یاترا پر یوپی حکومت نے وار کیا ہے اور اجے کمار للو، یوگیش کمار دیکشت سمیت سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ گئوشالاؤں کے حالات بہتر بنائے جائیں۔ گئوشالاؤں میں چارے کے فقدان اور سردی کی وجہ سے گائیں مر رہی ہیں، اس پر روک لگنی چاہیے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا، ’’کیا یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سے سوال پوچھنا گناہ ہے؟ آج یوپی کانگریس کی گائے بچاؤ، کسان بچاؤ یاترا پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے یوگی کی پولیس نے ہمارے ریاستی صدر اجے للو، قومی سکریٹری روہت چودھری، باجی راؤ کھاڑے، سابق رکن پارلیمنٹ پردیپ جین، نائب صدر یوگیش دیکشت سمیت سینکڑوں کارکان کو حراست میں لے لیا۔ آخر یہ تاناشاہی کیوں؟‘‘ کانگریس نے کہا کہ یوگی نہیں چاہتے کہ گائے بچاؤ، کسان بچاؤ کا نعرہ عوام تک پہنچے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اس معاملہ پر ٹوئٹر پر لکھا، ’’یوپی کانگریس کے پیارے سپاہیوں، آپ کھیتی کسانی کی بدحالی اجاگر کرنے اور گائے کی نسل کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کا پردہ فاش کرنے کے لئے پیدل مارچ نکال رہے ہیں۔ آپ گائے بچاؤ، کسان بچاؤ کا نعرہ بلند کر رہے ہیں۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو کسان کے مفاد کا سوال اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔‘‘
Published: undefined
ادھر، للت پور ضلع کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ بغیر اجازت پیدل مارچ نکالنے پر بضد کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور ضلع صدر بلونت سنگھ راجپوت سمیت 50-60 کارکنان کو دیلواڑا قصبہ کے نزید دوپہر کے وقت حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے کانگریس کارکنان کو پولیس لائن میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
للت پور ضلع کے صدر بلونت سنگھ راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ’’گائے کے نام پر اقتدار میں آئی بی جے پی کو نہ گائے کی فکر ہے اور نہ ہی کسانوں پر رحم آتا ہے۔ کئی مقامات پر گئوشالاؤں میں گائیں بھوکی مر رہی ہیں اور پرندے زندہ گائیوں کو نوچ کر کھا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز