لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت میں صرف چار دن کے سیشن اور اسمبلی میں سپلیمنٹری بجٹ پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام کے سوال اٹھانے پر روک لگانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے سوالوں سے بچنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب حکومت گزشتہ بجٹ کی رقم ہی خرچ نہیں کر پا رہی ہے تو پھر سپلیمنٹری بجٹ لانے کی کیا ضرورت تھی۔ یہ کھوکھلا بجٹ ہے۔ اسمبلی احاطے میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ سماج وادی پارٹی سال 2017 سے حکومت سے باہر ہے۔ جواب ان کو دینا چاہئے لیکن آج بھی یہ سوال سماجو ادی پارٹی سے کر رہے ہیں۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ پورے اتر پردیش کا صحت کا نظام خراب ہے، چاہے وہ ضلع اسپتال ہو یا پی اے سی یا سی ایس سی یا میڈیکل کالج۔ حکومت جان بوجھ کر سرکاری ہسپتالوں کو تباہ کر رہی ہے تاکہ پرائیویٹ نرسنگ ہومز کو فروغ دیا جا سکے۔
حکومت نجی نرسنگ ہومز اور پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ حکومت پرائیویٹ لوگوں کی براہ راست مدد کرنا چاہتی ہے۔ حکومت نجی اسپتالوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے۔ بی جے پی کے ایک سابق رکن اسمبلی اپنے پوتے کو علاج کے لیے پی جی آئی لے کر آئے تھے۔ پی جی آئی میں اس کا علاج نہیں ہو سکا۔ وہ اسے بچا نہ سکے۔ یہ ایک مثال نہیں ہے۔ راج بھون کے قریب ایک خاتون نے بھی بچے کو جنم دیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آپ دارالحکومت لکھنؤ میں کہیں چلے جائیں، آپ کو ایمرجنسی میں داخلہ نہیں ملے گا۔ ایمبولینس بلانے پر دستیاب نہیں ہوگی۔ اسپتالوں میں بستر دستیاب نہیں ہوں گے۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں دلالوں کے ذریعے علاج کروایا جا رہا ہے جہاں غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی کے پاس ترقی کے نام پر کچھ نہیں ہے۔ جمہوریت میں ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ پھر وہ ذاتی تبصروں پر آتا ہے۔ یہ لوگ جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوامی احتساب سے بچا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined