نئی دہلی: کانگریس نے اترپردیش کے کاس گنج میں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے ریاست کی یوگی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کی تفتیش عدالت کے موجودہ جج سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے آج یہاں پارٹی صدر دفتر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے کاس گنج میں تشدد جاری ہے اور اس کا اثر ریاست کے دوسرے حصوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش حکومت اور مقامی انتظامیہ صورتحال سے نپٹنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کاس گنج میں فساد بھڑکانے والے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے واقعہ کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تفتیش کرائی جانی چاہئے اورا س کے لئے ہائی کورٹ کے موجودہ جج کو مقرر کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز