اتر پردیش کا پہلا پیپرلیس بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا پانچواں اور آخری 550270 کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ وزیر مالیات نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اس بار کا بجٹ ڈیولپمنٹ کو وقف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا فوکس خودکفیل یو پی پر ہے، اسی کے ساتھ ترقی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ’مہیلا سامرتھیہ یوجنا‘ کو اب ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔ بجٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی میں بند پڑی سبھی کٹائی ملوں کو پھر سے شروع کیا جائے گا۔
Published: undefined
وزیر مالیات سریش کھنہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ریاست میں زیادہ پروڈکشن والی فصلوں کو نشان زد کیا جائے گا۔ بلاک سطح پر زرعی پیداوار تنظیموں کا قیام کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے لیے 100 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ وزیر مالیات نے کہا کہ کسانوں کو مفت پانی کی سہولت کے لیے 700 کروڑ روپے دیا جائے گا۔ کسانوں کو رعایتی دام پر قرض دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر مالیات سریش کھنہ نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا ہدف ہے۔ سڑک حادثے میں مرنے والے کسانوں کو پانچ لاکھ کی معاشی مدد دی گئی۔ وزیر مالیات نے کہا کہ ’مکھیہ منتری ابھیودے یوجنا‘ شروع کی گئی۔ ہر گھر میں پانی، بجلی اور بینکنگ کی سہولت ملے گی۔ ویمن سیکورٹی کے لیے لگاتار مہم چلائی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
سریش کھنہ نے اعلان کیا کہ اجتماعی شادی منصوبہ کی توسیع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ’مکھیہ منتری سکشم سپوشن یوجنا‘ لائی جائے گی۔ اس کے تحت آنگن واڑی سنٹرس پر عدم غذائیت کے شکار بچوں کو اضافی غذا فراہم کی جائے گی۔ ریاست میں ویمن پاور سنٹر بنانے کے لیے بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے ’مشن شکتی‘ کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نوجوانوں کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کو نوجوانوں کو مفت کوچنگ دی جا رہی ہے، اس کے لیے طلبا و طالبات کو ٹیبلٹ بھی دیے جائیں گے۔ بے روزگار نوجوانوں کی کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک 52 ہزار نوجوانوں کو اس کا فائدہ ملا ہے۔ اتر پردیش کے دوسرے اضلاع میں بھی ایسے ہی مراکز بنائے جائیں گے۔
Published: undefined
وزیر مالیات نے کہا کہ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی بنائی جائے گی، دیہی علاقوں میں اوپن جم بنائے جائیں گے۔ ریاست کے 19 اضلاع میں کل 40 ہاسٹل بنائے جائیں گے۔ الگ الگ اضلاع میں وکلاء کے لیے چیمبر بنائے جائیں گے، کتابیں بھی دی جائیں گی۔ سریش کھنہ نے بتایا کہ اتر پردیش میں آپریشنل ائیر پورٹس کی تعداد 4 سے بڑھ کر 7 ہو گئی۔ ایودھیا ضلع میں زیر تعمیر ائیر پورٹ کا نام ’مریادا پرشوتم شری رام ہوائی اڈہ ایودھیا‘ ہوگا، اور اس کے لیے 101 کروڑ روپے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔ زیور ائیر پورٹ میں ہوائی پٹیوں کی تعداد دو سے بڑھا کر چھ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس منصوبہ کے لیے 2000 کروڑ روپے کا بجٹ مجوزہ ہے۔ کشی نگر ائیر پورٹ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ بین الاقوامی ائیرپورٹ اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح ریاست میں جلد ہی 4 بین الاقوامی ائیرپورٹ لکھنؤ، وارانسی، کشی نگر اور گوتم بدھ نگر میں ہوں گے۔ علی گڑھ، اعظم گڑھ، مراد آباد اور شراوستی ائیرپورٹ کا ڈیولپمنٹ تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ چترکوٹ اور سون بھدر ائیرپورٹ مارچ 2021 تک مکمل ہوں گے۔
Published: undefined
وزیر مالیات سریش کھنہ نے بتایا کہ ایودھیا واقع سورج کنڈ کے ڈیولپمنٹ سمیت ایودھیا نگری کی ہمہ جہت ترقی کے منصوبہ کے لیے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں 140 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ لکھنؤ میں قومی ترغیبی مقامات کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ انھوں نے مزید اعلان کیا کہ کورونا ٹیکہ کاری کے لیے 50 کروڑ روپے مجوزہ ہیں، جب کہ ’آیوشمان بھارت‘ کے لیے 13 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ ریاست کے پی پی پی ماڈل سے میڈیکل کالج بنائے جا رہے ہیں۔ وہیں وزیر مالیات سریش کھنہ نے کہا کہ ریاست میں اب سبھی پولس رہائش کا نام مجاہد آزادی ٹھاکر روشن سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز