لکھنؤ: اترپردیش میں جمعرات کو اپنی حکمرانی کی تیسری سالگرہ منا رہی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر ہر محاذ پر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے بی جے پی حکومت کی ناکامیوں پر مبنی بک لیٹ اور ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
Published: undefined
اجے کمار للو نے پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے اندر ریاست میں کسان بدحال ہوا ہے جبکہ نوجوان پریشان اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت میں نظم ونسق کی حالت کافی خستہ ہے اور پوری ریاست میں جرائم کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کو ریاست کی بدحالی اور برباردی کے لئے یاد کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے اس موقع پر ’یوپی کرے سوال، کیا کیا تین سال‘ بک لیٹ اور ویب سائٹ ’یوگی کا ریکارڈ کارڈ ڈاٹ کام‘ کا افتتاح کیا۔ بک لیٹ اور ویب سائٹ میں یوگی حکومت کو طلبہ، نوجوان، خواتین، کسان، دلت، پسماندہ، اقلیت مخالف بتاتے ہوئے ریاستی حکومت کی ناکامیاں شمار کرائی گئی ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ریاستی حکومت گزشتہ تین سالوں میں سماج کے کسی بھی طبقے کی امیدوں اور توقعات کو پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کسان مزدور، نوجواں، خواتین دلت، پسماندہ طبقات اور اقلیتیں خود کو مایوس اور ڈھگا ہوا محسوس کر رہی ہیں۔
Published: undefined
اس موقع پر اسمبلی میں کانگریس کی لیڈر آرادھان مشرا ’مونا‘ نے خواتین کی سیکورٹی پر حکومت کی ناکامیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ’سب سے زیادہ غیر محفوظ ماحول اس حکومت میں ہماری بہنوں، بیٹوں کے لئے رہا ہے۔ جہاں اناؤ میں تین ۔تین عصمت دری کے بہیمانہ واقعات پیش آتے ہیں وہیں شاہجہاں پور میں عصمت دری کے ملزم سابق رکن پارلیمان و سابق مرکزی وزیر داخلہ کو بچانے کی کوشش میں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بچیوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے ملزمین کو بچا رہی ہے۔ ایسے میں بیٹی بچاؤ۔بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بے معنی ثابت ہوتا ہے۔ حکومت کے تمام دعوؤں اور وعدوں کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں کسی بھی سطح پر خواتین اور بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔
Published: undefined
قانون ساز اسمبلی کے رکن دیپک سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کسانوں اور نوجوانوں سے کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جہاں بے روزگاری ان تین سالوں میں ساڑے بارہ لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ روپئے سے اوپر چلی گئی ہے تو وہیں کسانوں کی خودکشی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
حکومت عوام کی کمائی کا اربوں روپے خرچ کر کے بڑے بڑے پروگرام اور دعوے کرتی ہے لیکن عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ حکومت کی حصولیابی کا دعوی ’ریاست میں موسم گلابی ہے۔ مگر حکومت کے اعدادو شمار جھوٹے اور دعوی کتابی ہے‘‘ کے مصداق ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @RahulGandhi